ایران کے ونڈ پاور پلانٹ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

زابل (ارنا) جون 2024 میں سیستان اور بلوچستان کے شمال میں واقع 50 میگاواٹ کے میل نادر نامی ونڈ پاور پلانٹ نے عالمی سطح پر 31 ملین کلو واٹ فی گھنٹے سے زیادہ برقی توانائی کی پیداوار ریکارڈ کی۔

یہ اعداد وشمار 49.85 فیصد ماہانہ کے برابر ہے جو بین الاقوامی سائٹس کے مطابق خشک علاقوں (Onshore) میں قائم ونڈ پاور پلانٹ کے حوالے سے نیا ریکارڈ ہے۔  

جون میں نادر ونڈ فارم کی پیداوار کے نتیجے میں  درحقیقت تقریباً 7.6 ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس یا 8.7 ملین لیٹر ڈیزل کی بچت بھی ہوئی ہے۔

نیز، صاف برقی توانائی کی پیداوار کی اس مقدار نے تقریباً 20,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بھی ماحولیات میں شامل ہونے سے روکا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .